Sunday, May 12, 2024

پاک بھارت کیشدگی ، ویمن کرکٹ سیریز بھی کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ

پاک بھارت کیشدگی ، ویمن کرکٹ سیریز بھی کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ
September 12, 2019
  لاہور ( ویب ڈیسک) پاک بھارت کیشدگی کے باعث  دونوں ممالک کی مرد کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز پر پابندی کے بعد ویمن ٹیموں کی کرکٹ سیریز بھی کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق آئی سی سی چیمپئن شپ کے سلسلے میں بھارت نے پاکستان ویمن ٹیم کی میزبانی کرنا ہے لیکن بھارتی بورڈ نے اس معاملے پر اب تک چپ سادھ رکھی ہے۔ پی سی بی حکام کا مزید کہنا ہے کہ سیریز رواں سال جولائی سے نومبر کے درمیان شیڈول ہے تاہم بھارت کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔