Friday, March 29, 2024

پاک بھارت کشیدگی پر ٹریزا مے نے معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا

پاک بھارت کشیدگی پر ٹریزا مے نے معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا
February 27, 2019
 لندن (92 نیوز) پاک بھارت کشیدگی پر پوری دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے بھی دونوں ممالک کو معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کےدرمیان بڑھتی کشیدگی پر برطانیہ نے بھی گہری تشویش کا اظہار کر دیا۔ برطانوی وزیراعظم ٹریزامے کا پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  صورتحال کا انتہائی باریکی سےجائزہ لے لیا جارہاہے۔ برطانوی وزیراعظم نے خطےمیں امن کیلئےدونوں ممالک سےمذاکرات کی درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کونسل سمیت عالمی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے کیلئےکام کر رہے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان اور ترک وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ترکی کی جانب سے حوصلہ افزا جواب آیا۔ ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترکی پاکستان کا بھر پور ساتھ دے گا اور ترکی ہر حال میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ ترک وزیر خارجہ چاوش اوغلون نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر عائد الزام کو مسترد کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل بات چیت سے نکالنے پر زور دیا۔