Saturday, April 27, 2024

پاک بھارت کشیدگی میں کمی آئی ، صورتحال میں مزید بہتری کی کوششیں جاری ہیں ، وزیراعظم

پاک بھارت کشیدگی میں کمی آئی ، صورتحال میں مزید بہتری کی کوششیں جاری ہیں ، وزیراعظم
March 7, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا پاک بھارت کشیدگی میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔ صورتحال میں مزید بہتری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 18 نکاتی ایجنڈے سمیت پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پر اراکین کو اعتماد میں لیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا عالمی برادری پاکستان کے مؤقف کو سمجھ رہی ہے ، ہمارے کسی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں تاہم دفاع کا حق اور صلاحیت رکھتے ہیں۔ وزارت داخلہ نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیوں پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وزرا کو بیانات پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا وزراء سوچ سمجھ کر بات کریں ،اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کا معاملہ بھی وفاقی کابینہ میں زیر بحث آیا۔ وزیراعظم نے کہا نواز شریف جس اسپتال یا ڈاکٹر کے پاس جانا چاہتے ہیں انہیں وہاں منتقل کیا جائے، نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔ وفاقی کابینہ نے پہلی قومی ٹیرف پالیسی کی منظوری اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کر دی۔