Thursday, March 28, 2024

پاک بھارت کشیدگی خطے کے مفاد میں نہیں، ملیحہ لودھی

پاک بھارت کشیدگی خطے کے مفاد میں نہیں، ملیحہ لودھی
March 5, 2019
نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکےحل کےبغیربرصغیرمیں دیرپا امن ممکن نہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھیپاکستان افغانستان نے پاک بھارت کشیدگی پرامریکی ٹی وی کو انٹرویودیتےہوئےپاکستان کا دوٹوک موقف بیان کردیا اور کہا کہ پاک بھارت کشیدگی ہماری ساری توجہ مشرقی سرحد پرلگا دیتی ہے۔ امریکی ٹی وی فوکس نیوزکوانٹرویومیں ڈاکٹرملیحہ لودھی کاکہناتھاکہ پاکستان نے بار بار بھارت سے ثبوت فراہم کرنےکامطالبہ کیا تاکہ کوئی ایکشن لیا جا سکے، پاکستان محض الزامات کی بنیاد پر تو کوئی کاروائی نہیں کرسکتا۔ مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کشمیر کا مسئلہ  71سال پرانا ہے، اگر یہ مسئلہ حل نہ کیاگیاتو پاکستان اور بھارت کےدرمیان حالات کشیدہ ہوتے رہیں گے۔ موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کیساتھ کشیدگی سےپاکستان کی ساری توجہ مشرقی سرحد پرلگ جاتی ہے، جس سے افغان امن کیلئے پاکستان کی کوششوں پر غیردانستہ اثرات پڑتےہیں، پاکستان افغانستان میں امن کی بحالی چاہتاہے۔ ادھر امریکا میں پاکستانی سفیر  ڈاکٹر اسد مجید خان کا کہناہے بھارت کے جنگی جنون نے خطے کو خطرے میں ڈال دیا ہے، پاکستان نے بھارتی جہازگرا کر دنیا کو بتا دیاہےکہ وہ اپنا دفاع کرنا جانتاہے اور بھارتی پائلٹ کو واپس اپنےوطن بھیج کریہ بات ثابت کردی ہےکہ پاکستانی امن پسندقوم ہیں۔