Tuesday, April 23, 2024

پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے میں مائیک پومپیو کا کردار اہم ، امریکی محکمہ خارجہ

پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے میں مائیک پومپیو کا کردار اہم ، امریکی محکمہ خارجہ
March 6, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ رابرٹ پلاڈینو نے پریس بریفنگ میں  کہا کہ پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے میں مائیک پومپیو کا کردار اہم ہے ۔ واشنگٹن میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران رابرٹ پلاڈینو کاکہنا تھا کہ مائیک پومپیو سفارتی محاذ پر  پاک بھارت وزرائے خارجہ سے مسلسل رابطے میں رہے ۔ انہوں نے کہا کہ پومپیو دونوں ممالک پر زور ڈالتے رہیں گے کہ وہ  کشیدگی ختم کرنےکیلئے مزید اقدامات کریں ، اس مقصد کیلئے روابط بڑھائے  جائیں اور آئندہ کسی بھی عسکری کارروائی سے گریز کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکا  اعلیٰ سطح رابطوں میں رہا اور یہ رابطے اب بھی جاری ہیں ،  بعض اوقات امریکا پبلک ڈپلومیسی کرتا ہے مگر یہ وقت پرائیویٹ ڈپلومیس کا ہے اور اس وقت پرائیویٹ ڈپلومیسی بہت زیادہ ہورہی ہے۔