Friday, April 19, 2024

پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےکردار ادا کرنے کو تیار ہیں، ترک صدر

پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےکردار ادا کرنے کو تیار ہیں، ترک صدر
March 3, 2019
 انقرہ (92 نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ ترابزان میں الیکشن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سے بہت قریبی تعلقات ہیں۔ حالات میں کشیدگی اورجلتی پر تیل ڈالنے میں کسی کا فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا وہ پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے بات کر چکے ہیں اور ترکی کشیدگی ختم کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ اردوان نے پاکستان کے بھارتی پائلٹ کو واپس بھیجنے کے اقدام کوسراہا اور بھارت سے اسی طرح کے رویے کا مطالبہ کیا۔