Sunday, September 8, 2024

پاک بھارت کشیدگی، امریکی اراکین کانگریس کا کیلی کرافٹ کو خط

پاک بھارت کشیدگی، امریکی اراکین کانگریس کا کیلی کرافٹ کو خط
September 24, 2019
نیویارک (92 نیوز) امریکی اراکین کانگریس نے اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کیلی کرافٹ کے نام خط لکھ دیا، جس میں اراکین کانگریس کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اورپاک بھارت کشیدگی پرتشویش کا اظہار کیا گیا۔ امریکی اراکین کانگریس کی جانب سے اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کے نام خط پر 35 ارکان نے دستخط کئے، خط کے متن میں گذشتہ ماہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا، لکھا گیا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک ایٹمی صلاحیت رکھتے ہیں ،خطے میں امن واستحکام کوبرقراررکھناعالمی سلامتی کامعاملہ ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ پاکستان اور بھارت پر دو طرفہ بات چیت کے ذریعے کشیدگی ختم کرنے کے لئے زور ڈالا جائے، خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور پاک بھارت دو طرفہ بات چیت کے لئے امریکا کا کردار انتہائی اہم ہے۔