Friday, March 29, 2024

پاک بھارت کرکٹ سیریز 24دسمبر سے 5جنوری تک ہونے کا امکان

پاک بھارت کرکٹ سیریز 24دسمبر سے 5جنوری تک ہونے کا امکان
December 8, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز پر معاملات طے پا گئے  سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان سیریز چوبیس دسمبر سے پانچ جنوری کے درمیان کھیلی جائے گی۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان مجوزہ سیریز کو مزید مختصر کر دیا گیا ہےاب سیریز میں کوئی ٹیسٹ میچ شامل نہیں ہو گا بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوینٹی میچ پر مشمتل سیریز کھیلی جائے گی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاک بھارت کرکٹ سیریز کا آغاز چوبیس دسمبر کو ہو گا جبکہ سیریز کا آخری میچ پانچ جنوری کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کا باقاعدہ اعلان بدھ کو سرتاج عزیز اور سشما سوراج کے درمیان ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔ سیریز کے مختصر ہونے سے پی سی بی کو نشریاتی حقوق کی مد میں نقصان کا اندیشہ ہے۔