Tuesday, May 7, 2024

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں ہاٹ لائن پر رابطہ

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں ہاٹ لائن پر رابطہ
April 28, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے مابین ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان جمعہ کے روز رابطہ ہوا، پاکستان کے ڈی جی ایم او نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا ۔ پاک فوج کے ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا دراندازی کا بہانہ بناکر بھارت ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں ابتک 112 خواتین اور بچوں سمیت 219 معصوم شہری شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں ۔ ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ بھارتی خلاف ورزیاں غیرپیشہ وارانہ اور غیراخلاقی ہیں، اس قسم کے اقدامات علاقائی امن کے خلاف ہیں، ہندوستانی رویے سے ایل او سی پر کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا، بھارت الزام تراشی کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکے۔ ڈی جی ایم او نے کہا کہ ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر قیام امن کیلئے ضروری ہے کہ بھارت جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔