Thursday, March 28, 2024

پاک بھارت ڈی جی ایم او کا ہاٹ لائن پر رابطہ ،کنٹرول لائن پر دراندازی کا بھارتی دعویٰ مسترد

پاک بھارت ڈی جی ایم او کا ہاٹ لائن پر رابطہ ،کنٹرول لائن پر دراندازی کا بھارتی دعویٰ مسترد
March 9, 2017
راولپنڈی (92نیوز)پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کا ہاٹ لائن پر رابطہ، پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر دراندازی کا بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں، بھارت صرف الزامات نہ لگائے، دراندازی کے ثبوت ہیں تو پیش کرے۔ تفصیلات کےمطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرلز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔ یہ رابطہ بھارت کی جانب سے کیا گیا جس میں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نقل و حرکت اور دراندازی کا الزام لگایا گیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی نقل و حرکت سے متعلق بھارتی دعویٰ سختی سے مستردکرتے ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کو اپنے مقبوضہ علاقوں میں دیکھنا چاہیئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے بھارتی دعووں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر کوئی ثبوت ہیں تو وہ پیش کرے، صرف الزامات نہ لگائے۔