Thursday, April 18, 2024

پاک بھارت ٹاکروں میں کھلاڑیوں کیلئے بھی جذبات پر قابو رکھنا مشکل ہوتا ہے

پاک بھارت ٹاکروں میں کھلاڑیوں کیلئے بھی جذبات پر قابو رکھنا مشکل ہوتا ہے
September 19, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاک بھارت ٹاکروں میں شائقین کی طرح  کھلاڑیوں کے لیے بھی جذبات پر قابوپانامشکل ہو جاتا ہے ،ماضی میں پاک بھارت مقابلوں میں کب اور کن کھلاڑیوں کے درمیان  تکرار  ہوچکی ہے۔ پاک بھارت ٹاکرے میں جہاں شائقین کا جوش و خروش عروج پر ہوتا ہے ،وہیں کھلاڑیوں کے لیے بھی اپنے جذبات پر قابو پانا مشکل ہو جاتا ہے ،اعصاب شکن مقابلے میں سنسنی   بھی بھرپور ہوتی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ماضی میں ہونے والےمقابلوں میں اس طرح کے کئی واقعات پیش آئے ، چیمپئنز ٹرافی کے دوران  شاہد آفریدی اور گوتھم گھمبیر آنے سامنے ہوئے ،دونوں نے ایک دوسرے کےخلاف تلخ جملے کسے ۔ انیس ستمبر 2004  میں چیمپئنزٹرافی کے مقابلے میں راولپنڈی ایکسپریس حریف کھلاڑی راہول ڈریوڈ پر چڑھ ڈوری ،دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو  خوب کھری کھری سنائیں ۔ ایشیا کپ میں وکٹ کیپر کامران اکمل اور بھارتی بلے باز گوتھم گھمبیر میں زور کا جوڑ پڑ گیا،اسی مقابلے میں شعیب اختر اورہربھجن سنگھ  کے درمیان بھی خوب توں تکرارہوئی۔