Thursday, May 9, 2024

پاک بھارت ٹاکرا 16 جون کو شیڈول ہے

پاک بھارت ٹاکرا 16 جون کو شیڈول ہے
May 28, 2019
مانچسٹر ( 92 نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ شروع ہونے میں صرف دو روز باقی ہیں ، ویسے تو میگا ایونٹ کے تمام مقابلے ہیں ہائی وولٹیج ہیں مگر پاک بھارت ٹاکرا دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ ہوتا ہے ۔ ورلڈ کپ 2019 میں کاپ بھارت ٹاکرا 16 جون کو مانچسٹر میں شیڈول ہے ، پاکستان اور بھارت کا میچ کسی جنگ سے کم نہیں، کرکٹ کے دیوانے دونوں ملکوں کے لیے یہ صرف میچ نہیں بلکہ انا کا مسئلہ ہوتا ہے۔ کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ میں 10 ٹیمیں ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی ، اس بار ورلڈ کپ راؤنڈ رابن فارمیٹ میں ہوگا جس میں ہر ٹیم کا ہر ٹیم سے میچ ہوگا، ایسے میں کچھ میچز ایسے ہوں گے جن پر پوری دنیا کی نظریں مرکوز ہوں گی۔ میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا بھی کرکٹ کے روایتی حریف سمجھے جاتے ہیں، دونوں ملک 25 جون کو لارڈز کے تاریخی میدان میں مدمقابل ہوں گے۔ براعظم آسٹریلیا کے دوممالک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ  بھی آن فیلڈ دشمنی کے حوالےسے خاصے مشہور ہیں، کینگروز اور کیویز 29 جون کو لارڈز میں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے۔ بھارت اور آسٹریلیا کا میچ بھی ورلڈ کپ کے اہم معرکوں میں سے ایک ہوگا، انڈیا اور آسٹریلیا 9 جون کو لند ن کے اوول گراؤنڈ میں قسمت آزمائی کریں گے۔