Friday, April 26, 2024

پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات، بھارتی میڈیا مثبت ماحول خراب کرتا رہا

پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات، بھارتی میڈیا مثبت ماحول خراب کرتا رہا
July 10, 2015
نئی دہلی(92نیوز)روس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کے آغاز سے قبل ہی بھارتی میڈیا مذاکرات کو سبو تاژ کرنے کیلئے سرگرم رہااورکنٹرول لائن پر پاک فوج کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزی اور ایک فوجی کی ہلاکت کا واویلاکرتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت وزرائے اعظم میں سرد مہری کی برف ابھی پوری طرح  پگھل بھی نہ سکی تھی کہ بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا پراپیگنڈا شروع کر دیا اور پاکستانی افواج کیخلاف زہر اگلنا شروع کردیا۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاک فورسز کی فائرنگ سے بی ایس ایف کا جوان ہلاک ہو گیا ہے دونوں رہنماؤں نے گزشتہ رات روسی صدر کی طرف سے  شنگھائی کانفرنس کے شرکاکے اعزاز میں عشایئے کے دوران مصافحہ ہی کیا تھا کہ بھارتی میڈیا پر کنٹرول لائن پر فائرنگ کی خبریں چلنا شروع ہو گئیں ساتھ ہی یہ دعویٰ  کیا جانے لگا کہ نریندر مودی آج کی ملاقات میں  لکھوی اور دہشت گردی کیخلاف جنگ  کامعاملہ اٹھائیں گے ۔ ملاقات ختم ہونے کے بعد بھی بعض بھارتی ٹی وی چینلز ڈھٹائی سے مثبت تعمیری ماحول خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے۔