Friday, April 26, 2024

  پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری ،ماہی گیروں اور مذہبی دوروں کیلئے آمدورفت آسان بنانے پر اتفاق

   پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری ،ماہی گیروں اور مذہبی دوروں کیلئے آمدورفت آسان بنانے پر اتفاق
July 10, 2015
اوفا(92نیوز)پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا،مشترکہ اعلامیے میں دہشتگردی  کےخاتمے ، ممبئی حملہ کیس میں تیزی قومی سلامتی کے مشیروں کی دہلی میں ملاقات،ماہی گیروں کی رہائی اور مذہبی دوروں کےلئے عوام کی آمدورفت  آسان بنانے پر اتفاق کی گیا ہے۔ تفصیلات کے  مطابق روس کے شہر اوفا میں پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ہونیوالی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ،،مشترکہ اعلامیہ  کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں دہشت گردی کے خاتمے پر اتفاق کیا ہے ،،دہشت گردی سے جڑے معاملات کے حل کے لیے دونوں ملکوں کے قومی سلامتی کے مشیر دہلی میں ملاقات کریں گے ڈی جی بارڈر سکیورٹی فورسز،،ڈی جی پاکستان رینجرزاور ڈی جی ایم اوز کی ملاقاتوں پر بھی اتفاق کیا گیا ہے ،،پندرہ دنوں  کے اندر دونوں ملکوں کی  تحویل میں ماہی گیروں کی رہائی اور مذہبی  دوروں کےلئے عوام کی آمدورفت  آسان بنائے جانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ ملاقات میں ممبئی حملہ کیس کو تیزرفتاری سے حل  کرنے اور آوازوں کے نمونوں سمیت اضافی معلومات فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے ،،پاکستان کے سیکرٹری خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی  ملاقات  کے دوران  باہمی معاملات اور خطے کے امور پر بات چیت کی گئی ہے۔