Thursday, April 25, 2024

پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کے مذاکرات اگلے ماہ ہونگے

پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کے مذاکرات اگلے ماہ ہونگے
July 23, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کے مذاکرات اگلے ماہ ہوں گے بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان  آرمی پبلک اسکول پر دہشتگرد حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کا معاملہ اٹھائے گا، پاکستان نے احتجاجی مراسلہ تیار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کے مذاکرات اگلے ماہ ہوں گےجس کی تاریخ اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا قومی سلامتی کے مشیروں کے مذاکرات کا فیصلہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی روس میں ملاقات کے موقع پر کیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان نے مذاکرات میں آرمی پبلک اسکول میں بھارت کے ملوث ہونے کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہےاور احتجاجی مراسلہ تیار کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان قو می سلامتی مشیروں کے مذاکرات کے دوران کراچی اور بلوچستان میں دہشتگردی کی آگ بھڑکانے میں بھارت کے ملوث ہونے پر بھی احتجاج کرے گا۔ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر احتجاجی مراسلہ بھارتی ہم منصب اجیت دوول کے حوالے کریں گے۔