Friday, March 29, 2024

پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات ،جموں وکشمیر ،دہشتگردی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات ،جموں وکشمیر ،دہشتگردی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
December 6, 2015
بنکاک(92نیوز) پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کو ملاقات بنکاک میں ہوئی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں ،لیفٹیننٹ جنرل ر ناصر جنجوعہ اور اجیت دوول کی ملاقات بنکاک میں ہوئی ہے ۔ اس اہم ملاقات میں دونوں ممالک کے سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے ،ملاقات میں امن و امان ،دہشتگردی اور جموں و کشمیر میں کشیدہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ ذرائع کا دعویٰ ہےبڑے خوشگوار ماحول میں ہوئی اور آئندہ کی  ملاقات میں  مثبت رد عمل کوبڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ تقریباً چار ماہ قبل بھارت کی طرف سے قومی سلامتی کے مشیروں کی  طے شدہ ملاقات کو حیلے بہانوں سے کینسل کر دیا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی ڈپلومیسی کام کرگئی اور بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اور سیکریٹری خارجہ کی ملاقات اس سلسلے کی کڑی ہے ۔