Thursday, April 18, 2024

پاک بھارت سیریز کیس ، پی سی بی کو 9 کروڑ سے زائد رقم جمع کرانے کا حکم

پاک بھارت سیریز کیس ، پی سی بی کو 9 کروڑ سے زائد رقم جمع کرانے کا حکم
December 19, 2018
لاہور (92 نیوز) بھارت کی آئی سی پر اجارہ داری برقرار ہے۔ معاہدے کی پاسداری بھی نہ کی اور آئی سی سی نے بھی فیصلہ اسی کے حق میں سنا دیا۔ صرف یہاں تک  ہی نہیں بلکہ بھارت کے کیس پر آنے والے اخراجات  کا ساٹھ فیصد بھی پاکستان کے حصے میں  ڈال دیا۔ پی سی بی نے آئی سی سی کی ڈسپیوٹ کمیٹی میں بھارتی بورڈ کے خلاف سیریز کے انکار پر 6 ارب ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا جس پر ڈسپیوٹ کمیٹی نے  پاکستان کی اپیل خارج کرتے ہوئے فیصلہ بھارت کے حق میں کیا تھا۔ اس کے بعد بھارت نے کیس پر خرچ ہونے والی رقم کا پاکستان سے مطالبہ کیا تھا۔ بی سی سی آئی نے 15 کروڑ روپے خرچ ہونے کا دعویٰ کیا تھا ۔ آئی سی سی کی ڈسپیوٹ کمیٹی کے فیصلے کے بعد  پی سی بی کو تقریبا 9 کروڑ سے زائد کی رقم بی سی سی  آئی کو  ادا کرنا ہو گی۔