Thursday, April 25, 2024

پاک بھارت سیریز کی امیدیں معدوم پڑگئیں  

پاک بھارت سیریز کی امیدیں معدوم پڑگئیں  
December 13, 2015
  لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی سی بی کی دو ہزار پندرہ میں پاک بھارت سیریز کرانے کی کی کوششیں رنگ نہ لا سکیں بورڈ نے دو ہزار سولہ پر نظریں جماتے ہوئے بھارتی بورڈ سے پھر امیدیں لگا لیں۔ تفصیلات کےمطابق ایک طرف بی سی سی آئی اور بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی جاری ہے تو دوسری جانب پی سی بی نے آئندہ سال کے لئے امیدوں کے چراغ پھر روشن کر لئے ہیں۔ پی سی بی کے ایک اعلی عہدے دار نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بورڈ کےساتھ مذاکرات جاری رکھے جائیں گے اور امید ہے کہ دو ہزار سولہ میں سیریز کیلئے نئی ونڈو تلاش کر لی جائے گی۔ آئندہ سال سیریز کا انعقاد ممکن ہوا تو پھر مکمل سیریز کھیلی جائے گی جس میں دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹونٹی ٹونٹی شامل ہونگے۔ یہ سیریز پاکستان کی ہوم سیریز کہلائے گی  ذرائع کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے صدر جائلز کلارک پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کیلئے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔