Friday, April 26, 2024

پاک بھارت جنگ باہمی خودکشی ہو گی ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

پاک بھارت جنگ باہمی خودکشی ہو گی ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
March 1, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاک بھارت جنگ باہمی خودکشی ہو گی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں پاکستانی مؤقف کو بھرپور انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے کہا بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے بعد حالات کشیدہ ہوئے۔ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جارحیت کا مظاہرہ کیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم کشیدگی کو ہر گز نہیں بڑھانا چاہتے۔ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی بھارت کو امن مذاکرات کی پیشکش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پلوامہ حملے کی مذمت کی اور واضح ثبوت مہیا کرنے کا مطالبہ کیا۔ بھارت حملے کی بجائے ڈوزئیر دینا چاہیے تھا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے۔ طویل عرصے بعد پاکستان میں ایسی حکومت آئی ہے جسے مسلح افواج کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔