Saturday, April 27, 2024

پاک بھارت تنازع میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

پاک بھارت تنازع میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
January 21, 2020
 ڈیووس (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا پاک بھارت تنازع میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں عالمی اقتصادی فورم میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، مشرق وسطیٰ افغانستان اور اہم عالمی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے۔ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہےگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت تعلقات اور مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کر دی۔ ٹرمپ نے کہا پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان انتہائی خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔