Sunday, September 8, 2024

پاک بھارت تناؤ کا خاتمہ چاہتے ہیں، افغانستان میں چین کے مثبت کردار کا خیرمقدم کرینگے: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پاک بھارت تناؤ کا خاتمہ چاہتے ہیں، افغانستان میں چین کے مثبت کردار کا خیرمقدم کرینگے: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
August 28, 2015
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک کو مذاکرات، تعاون اور مل بیٹھنے کی ضرورت ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کا حل نکالنا چاہئے اور دونوں ممالک کو مسائل کے حل تک بلا تعطل تعمیری مذاکرات جاری رکھنے چاہئیں۔ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جان کربی نےکہا صدر براک اوباما دنیا سے ایٹمی ہتھیاروں کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان سمیت تمام ایٹمی ممالک سے ایٹمی ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے کی اپیل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں استحکام کے لئے چین کے مثبت کردار کا خیرمقدم کرتے ہیں۔