Friday, April 19, 2024

پاک بھارت تعلقات میں  ٹرننگ پوائنٹ ، سشما سوراج  نے بھارتی سیاست دانوں کے کان  کھول دئیے

پاک بھارت تعلقات میں  ٹرننگ پوائنٹ ، سشما سوراج  نے بھارتی سیاست دانوں کے کان  کھول دئیے
December 25, 2015
لاہور(92نیوز)طویل  کوششوں کے بعد پاک بھارت تعلقات میں ٹرننگ پوائنٹ آہی گیا  انتہا پسندی کی مات ہوئی اور  پاکستان کا موقف درست ثابت ہوگیا ۔  نفرت کی آگ میں جلتے بھارتی سیاست دان کو امن کی بھاشاکیسے سمجھ آہی گئی ۔ تفصیلات کےمطابق  پاک بھارت تعلقات نئے موڑ  پر نفرتیں دور ہوگئیں دل قریب آگئے اوربات چل نکلی ہےاب دیکھیں کہاں تک پہنچے۔۔ نریندرمودی وزیراعظم بنے تودونوں ملکوں میں کشیدگی انتہاپرپہنچ گئی یہاں تک کہ جنگ  کی باتیں بھی شروع ہوگئیں پھر بھارت نے جان لیا کہ  معاملہ اس طرح نہیں چلے گا اورپاک بھارت تعلقات  میں بہتری کی کوششیں شروع   ہوگئیں۔ ان کوششوں میں ٹرننگ پوائنٹ بنا بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا دورہ پاکستان سے واپسی پرپارلیمنٹ میں دو ٹوک موقف۔ سشما سوراج نےیہ بھی واضح کردیا کہ کشیدگی پاکستان اوربھارت کے مفاد میں نہیں  آج نہیں توکل معاملات کو مذاکرات سے حل کرنا ہی ہے توبات آج سے ہی کیوں نہ شروع کی جائے۔ سشما سوراج کے اس واشگاف بیان  کےبعد بھارتی سیاست دانوں اورانتہاپسندوں کےکان کھول دئیےانتہا پسندی کی سیاست کرنے والے  نریندرمودی اور ان کے مشیروں کو امن  پسندی کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑے دیر آئید درست آئید کے مترادف پاکستان کےاصولی موقف کی جیت ہو گئی اوردوطرفہ مذاکرات کی راہ متعین  ہوگئی ہے۔