Friday, April 26, 2024

پاک بھارت تعلقات میں تعطل ہے، دیکھنا ہو گا کہ آگے کیسے بڑھنا ہے ، شاہ محمود قریشی

پاک بھارت تعلقات میں تعطل ہے، دیکھنا ہو گا کہ آگے کیسے بڑھنا ہے ، شاہ محمود قریشی
August 24, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کر دیا کہ پاک بھارت تعلقات میں تعطل ہے، ہمیں دیکھنا ہو گا کہ آگے کیسے بڑھنا ہے۔ اسلام آباد میں پریس بریفنگ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین مذاکرات کے علاوہ کوئی آپشن ہیں، پیشرفت ہو، کم ہو یا زیادہ، گفتگو تو ہو، ماحول سازگار رہتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات، شراکت انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، امریکہ کیساتھ تعلقات میں بہتری کیلئے افغانستان کی کلیدی اہمیت ہے، امریکہ کو پاکستان کے تقاضے بھی سمجھانے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو 5 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے، وزیراعظم عمران خان کیساتھ امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات مفید ثابت ہو گی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں گرے لسٹ میں ہے، ایف اے ٹی ایف ہم سے پیشرفت کی توقع کی جا رہی ہے، نہیں چاہتا ہمیں بلیک لسٹ میں دھکیلا جائے، اقوام متحدہ 1267 پر ہم سے مزید اقدامات اور پیش رفت کی توقع کی جا رہی ہے، بیرون ممالک مقیم پاکستانی خوش ہیں، کہ انہیں ووٹ کا حق ملنے جا رہا ہے، بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو لابنگ، ملک میں سرمایہ کاری کیلئے کام کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے دروازے پر دستک دیں گے ، اوورسیز پاکستانیوں کو اللہ نے بہت عزت دی، کامیابیاں دیں، وہ پاکستان کو سنبھالا دیں۔