Tuesday, April 23, 2024

پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے ، شاہ محمود قریشی

پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے ، شاہ محمود قریشی
August 2, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاک بھارت تعلقات  میں بہتری کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے نائنٹی ٹونیوز سے گفتگو میں کہا لائن آف کنٹرول پر مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے اسپیشل اسٹیٹس کو ختم کرنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک میں تعلقات سے پہلے مسئلہ کشمیر  کا حل ضروری ہے۔ مقبوضہ وادی کی  صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی بات دہرانے پر صدر ٹرمپ کے شکرگزار ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کی رائے کو خوشدلی سے قبول کیا۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔