Sunday, September 8, 2024

پاک بھارت تعلقات میں امن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ، فواد چودھری

پاک بھارت تعلقات میں امن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ، فواد چودھری
November 30, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا پاک بھارت تعلقات میں امن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ۔ کشمیر ہمارے جسم کا حصہ ہے ۔ اسکی حالت دیکھ کر امن کا راستہ کٹھن ہو جاتا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام کشمیر سے متعلق سیمنار کیا گیا جس میں سیاسی قیادت اور ماہرین کی شرکت ہوئی۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری بولے مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے ہمارے جسم کا حصہ ہیں۔ ان کی تکلیف سے ہم تکلیف میں آجاتے ہیں۔ پاکستان میں بھارت دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔ مقصد کشمیر پر اپنا تسلط رکھنا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا ہندوستان کی پالیسی میکنگ میں بے وقوف لوگ ہوں گے جو سمجھتے ہوں گے کہ کشمیر کا معاملہ صرف پاکستان کی وجہ سے چل رہا ہے۔ کشمیر کے مظالم دیکھ کر بھارت سے تعلقات کا راستہ کٹھن ہوجاتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکڑ محمد فیصل نے کہا کہ دنیا کا کوئی قانون انڈیا کو کشمیریوں پر ظلم کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ کشمیری اپنے خون سے تاریخ لکھ رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کم ووٹوں کی شرح ثبوت ہے کہ لوگ بھارت سے کتنے تنگ ہیں۔ بھارتی بربریت کی انتہا ہے کہ 18 ماہ کی معصوم بچی کو بھی نہیں بخشا جاتا۔ انہوں نے کہا کسی ملک کے لیے ممکن نہیں کہ وہ کسی دوسرے ملک کے لاکھوں لوگوں کو باہر نکلنے پر مجبور کرے تاہم ایسا صرف اس طرح ممکن ہے کہ کسی ملک کے لوگ خود احتجاج کے لیے باہر نکلیں۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود نے اپنے خطاب میں کہا کرتار پور بارڈ یکطرفہ طور پر کھولا گیا۔ بھارتی حکومت نے اس فیصلے کا خیر مقدم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کشمیر کی تقیسم کے حق میں نہیں، اس قسم کے اقدامات سے بھارت فائدہ اٹھائے گا۔ بین الاقوامی سطح  پر  بھارت کا جھوٹا بیانیہ بکتا ہے۔  ہمارا سچا بیانیہ بھی نہیں بک رہا۔