Friday, March 29, 2024

پاک بھارت ایٹمی جنگ ہوئی تو ایک ارب لوگ مارے جائینگے ،رپورٹ

پاک بھارت ایٹمی جنگ ہوئی تو ایک ارب لوگ مارے جائینگے ،رپورٹ
October 3, 2019
واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکہ کی دو یونیورسٹیوں کی نئی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر پاک بھارت ایٹمی جنگ ہوئی تو پہلے ایک ہفتے میں ہی ایک ارب لوگ ہلاک ہو جائینگے ۔ یونیورسٹی آف کولوراڈو بولڈر اور یونیورسٹی آف رٹگرزکی رپورٹ کے مطابق پاک بھارت ایٹمی جنگ سے صرف ان دونوں ملکوں میں ہی ہلاکتیں نہیں ہوں گی بلکہ اسکے اثرات عالمگیر ہوں گے ، پوری دنیا میں درجہ حرارت گر جائیگا جو شاید آخری برفانی دور کے بعد جیسا ہو جائیگا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ  جنگ کے نتیجے میں کالے دھویں کی ایک دبیز تہہ فضا میں شامل ہو گی اور زمین کے بڑے حصے کو ڈھانپ لے گی اور سورج کی روشنی زمین پر نہیں پہنچ پائیگی۔ زمین کی پیداوار کم ہو جائیگی جسکے نتیجے میں قحط پیدا ہو جائیگا اور بڑے پیمانے پر اموات ہونگی۔