Wednesday, April 24, 2024

پاک بھارت آبی تنازعات ، مذاکرات کا دوسرا دور کچھ دیر بعد شروع ہو گا

پاک بھارت آبی تنازعات ، مذاکرات کا دوسرا دور کچھ دیر بعد شروع ہو گا
August 30, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات کا دوسرا دور کچھ دیر بعد شروع ہو گا۔ دونوں ممالک کے وفود میں پہلا دور بے نتیجہ رہا ۔ پاکستان کا دریائے چناب پر تعمیر ہونے والے پکل ڈل اورلوئر کلنائی منصوبوں پر اعتراض برقرار ہے۔ دوسری طرف پاکستان کو بنجر بنانے کے خواب دیکھنے والے بھارت کے شہری دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے حامی نکلے ۔ بھارتی شہری کی جانب سپریم کورٹ ڈیمز فنڈز میں 18 ہزار 460 روپے کی رقم جمع کرا دی گئی۔ دیامیر بھاشا اور مہند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم سپریم کورٹ ڈیمز فنڈز میں ایک ارب 58 کروڑ سے زائد کی رقم جمع ہو گئی ۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر آویزاں تفصیلات کے مطابق ابتک ڈیم فنڈز میں امریکہ سے 43 لاکھ 71 ہزار، برطانیہ سے 12 لاکھ 94 ہزار روپے، متحدہ عرب امرات سے 8 لاکھ 64 ہزار، سعودی عرب سے تین لاکھ 97 ہزار، جرمنی سے 15 لاکھ 13 ہزار ،بحرین سے 6 لاکھ 83 ہزار روپے بھجوائے گئے ہیں  جبکہ ایس ایم ایس کے ذریعے ڈیم فنڈ میں چار کروڑ 96 لاکھ روپے جمع ہوئے۔