Thursday, May 9, 2024

پاک بھارت آبی تنازع، دونوں ممالک کا اہم اجلاس مارچ میں متوقع

پاک بھارت آبی تنازع، دونوں ممالک کا اہم اجلاس مارچ میں متوقع
January 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاک بھارت آبی تنازع پر دونوں ممالک کا انتہائی اہم اجلاس مارچ کے آخری ہفتے میں متوقع ہے، وزارت آبی وسائل کی شراکتی اداروں کے ساتھ اجلاس کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت میں ثالثی عدالت کے قیام پر اختلافات موجود ہیں۔ قائم مقام انڈس واٹر کمشنر کا بھارتی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا ہے۔