Saturday, April 27, 2024

پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی روانگی

پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی روانگی
November 21, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ روانہ ہو گیا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 نومبر سے شروع ہو گا۔

بنگلہ دیش جانے والے کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، بلال آصف، فہیم اشرف، فواد عالم، امام الحق، کامران غلام، محمد عباس، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل اور زاہد محمود شامل ہیں۔

کھلاڑی ڈھاکہ میں ایک روزہ قرنطینہ کے بعد 23 نومبر کو پہلے سے موجود اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ 24 نومبر کو چٹاگانگ روانہ ہوگا۔