Friday, April 26, 2024

پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوینٹی سیریز ٹرافی کی رونمائی، بابر اعظم اور محمود اللہ جیت کیلئے پرعزم

پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوینٹی سیریز ٹرافی کی رونمائی، بابر اعظم اور محمود اللہ جیت کیلئے پرعزم
January 23, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا جس کیلئے دونوں ٹیمیں بھرپور تیاری میں نظر آرہی ہیں، سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، کھلاڑیوں نے فوٹو سیشن کرایا۔ بابر اعظم اور محمود اللہ جیت کیلئے پرعزم ہیں۔ شاہین اور بنگال ٹائیگرز کل قذافی اسٹیڈیم میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل آئیں گے، پاکستانی کپتان بابر اعظم اور بنگلہ دیشی قائد محمود اللہ نے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی، پاک بنگلہ دیشی ٹیموں نے نیٹ سیشن میں بھرپور پریکٹس کی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں نے سیریز کیلئے فوٹو سیشن بھی کرایا۔ بابر اعظم نے دوران گفتگوکہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم میں ینگ پلیئرز ہیں اور ہماری ٹیم میں بھی ینگ پلیئرز ہیں، ہوم گراونڈ پر پہلی بار کپتانی کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم فارم میں ہے ہم نے پریکٹس میچ بھی کھیلے ہیں، کل دوبارہ وکٹ دیکھ کر پہلے بیٹنگ یا باولنگ کا فیصلہ کریں گے، اسکور 180 سے 190 تک ہونا چاہیے۔ کپتان قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم بولے کہ پاکستان ٹیم ٹی ٹونٹی میں نمبر ون پوزیشن پر ہے ڈو اینڈ ڈائے والی پوزیشن ہے، ہم سب کھلاڑیوں نے مل کر فیصلہ کیا ہے 100 فیصد پرفارم کریں گے۔ بابر اعظم نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میں جتنا اچھا اسکور بنائیں گے اتنا باولرز کے لیے اچھا ہوگا۔ اگر بیٹنگ میں اچھا پرفارم کرجائیں تو باولرز بھی پرفارم کرجاتے ہیں۔ ادھر بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان محمود اللہ کہتے ہیں بیٹنگ پر زیادہ توجہ کی ہے، موجودہ رینکنگ سے ہٹ کر سیریز میں بہت اچھا مقابلہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹی 20 کی بہترین ٹیم ہے، میچ کھیلتے وقت سکیورٹی ہمارے ذہنوں میں نہیں ہوگی، عامر اور وہاب بہت سینئر کھلاڑی ہیں۔ ادھر پرجوش لاہورئیے بھی میچ کے دوران دونوں ٹیموں کو اسپورٹ کرنے کیلئے تیار نظر آرہے ہیں واکس پاپس تمام ٹی ٹوئنٹی میچ دوپہر دو بجے شروع ہوا کریں گے۔ سیریز کا پہلا میچ کل، دوسرا میچ ہفتہ اور تیسرا میچ پیر کے روز کھیلا جائے گا