Friday, April 26, 2024

پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لوگو کی رونمائی

پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لوگو کی رونمائی
January 22, 2020
لاہور (92 نیوز) پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لوگو کی رونمائی کردی گئی، مہمان ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے آج رات ساڑھے دس بجے ڈھاکہ سے لاہور پہنچے گی۔ قذافی اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ شاہین بنگال  ٹائیگرز کی میزبانی کے لیےتیارہے، پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کا میلہ سجنے میں دو روز باقی رہ گئے۔ بنگلہ دیشی ٹیم 12 سال بعد آج رات خصوصی طیارے پر لاہور پہنچے گی، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن اور سکیورٹی اسٹاف بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئے گا۔ مہمان ٹیم کی آنے سے پہلے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، وزیر قانون پنجاب کی زیرصدارت کیبنٹ کمیٹی لاء اینڈ آرڈر کا اجلاس قذافی اسٹیڈیم میں ہوا۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت بھی جاری ہے۔ مہمان ٹیم کل قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی، ٹرافی کی رونمائی ہوگی، دونوں کپتان نیوزکانفرنس بھی کریں گے۔ تین میچوں کی سیریز کا آغاز 24جنوری سے ہوگا، سیریز کے تینوں میچز دوپہر دو بجے کھیلے جائیں گے۔