Monday, May 13, 2024

پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی
January 21, 2020
لاہور ( 92 نیوز)  پاک بنگلہ دیش ٹی 20 میچز کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ، قذافی اسٹیڈیم،پارکنگ ایریاز و اہم سڑکوں پر بھرپور لائٹس لگائی جائیں گی۔ کمشنر لاہور کے مطابق اسٹیڈیم کے  کے اطراف میں ایل ڈبلیو ایم سی  صفائی کو یقینی بنائے گی، 300 سے زائد اضافی سی سی ٹی وی کیمرے مختلف پوائنٹس پر نصب ہونگے۔، پارکنگ ایریاز سے شٹل سروس مہیا ہو گی۔ کمشنر لاہور سیف انجم نے کہا کہ  کل سے تمام انتظامات جائزہ کیلئے دورے کیے جائیں گے۔