Monday, May 6, 2024

پاک بنگلہ دیش ویمن کرکٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی

پاک بنگلہ دیش ویمن کرکٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی
October 24, 2019

لاہور (92 نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش ویمن کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی قذافی اسٹیڈیم میں رونمائی کر دی گئی، دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے پریس کانفرنس کی۔

بنگلہ دیش ٹیم کی کپتان سلمیٰ خاتون نے کہا پاکستان آکر کھیلنے کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔ قومی ٹیم کی قائد بسمہ معروف کا کہنا تھا بنگلہ دیش کی ٹیم ایشیا چیمپئن ہے، مقابلہ سخت ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نیٹ پریکٹس شروع کردی، کھلاڑی فزیکل فٹنس ، بیٹنگ ،باﺅلنگ اورفیلڈنگ کی مشقیں کریں گی۔

پاک بنگلہ دیش، ویمن کرکٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی لاہور، 92 نیوز
پاک بنگلہ دیش ویمن کرکٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی