Monday, May 13, 2024

پاک بنگلہ دیش میچز ، قذافی اسٹیڈیم اور گرد و نواح کا علاقہ اٹھائیس جنوری تک نو فلائی زون قرار

پاک بنگلہ دیش میچز ، قذافی اسٹیڈیم اور گرد و نواح کا علاقہ اٹھائیس جنوری تک نو فلائی زون قرار
January 24, 2020
 لاہور (92 نیوز) پاک بنگلہ دیش میچز کے موقع پر سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی۔ قذافی اسٹیڈیم اور گرد و نواح کا علاقہ اٹھائیس جنوری تک نو فلائی زون قرار دے دیا گیا۔ قذافی اسٹیڈیم کو نوفلائی زون قراردینے کا فیصلہ وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔ میچز کی کوریج کے لیے ڈرون کیمرے کے استعمال پر پابندی ہو گی۔ میچز کے انتظامات کا حتمی جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل کمشنر لاہور طارق قریشی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ ایڈیشنل کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ پولیس کے دس ہزار تین سو افسران اور جوان سکیورٹی کی ذمہ داری سرانجام دیں گے۔  پاک بنگلہ دیش میچز ، قذافی اسٹیڈیم ، گرد و نواح ، علاقہ ، اٹھائیس جنوری ، نو فلائی زون ڈی جی ریسکیو نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ کیا۔ ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی ڈی آپریشنز پنجاب میچز کے لیے انتظامات کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ دریں اثنا پاک بنگلہ دیش ٹیموں کی پریکٹس کے دوران قذافی اسٹیڈیم اور اس کے اطراف کی ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی  کی گئی۔ کرکٹ میچز کی وجہ سے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف اسکولوں میں جمعہ اور ہفتے کے روز جلدی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ مراد راس کے ترجمان کے مطابق دیگر اسکولز میں گیارہ بجے چھٹی دے دی جائے گی۔ پارکنگ ایریاز سے شائقین کو خصوصی شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم لایا جائے گا۔ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کو ایک ہفتے کے لیے منسوخ کر دیا گیا ہے۔