Saturday, April 27, 2024

پاک بنگلہ دیش سیریز کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

پاک بنگلہ دیش سیریز کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
January 23, 2020
لاہور ( 92 نیوز) پاک بنگلہ دیش سیریز کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیاگیا ، شائقین کی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے نو اسٹینڈز مختص کیے گئے ہیں،سٹی ٹریفک پولیس روایتی انداز میں شائقین کو خوش آمدید کہے گی۔ پاک بنگلہ دیش سیریزکےلیے میں شائقین کی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے نواسٹینڈز مختص کیے گئے ہیں ،سٹی ٹریفک پولیس روایتی انداز میں شائقین کو خوش آمدید کہے گی،شائقین کرکٹ میں پھول،بچوں میں کینڈیز تقسیم کرتے ہوئے ویلکم کیا جائیگا۔ مال روڈ،جیل روڈ،کینال روڈ، ایم ایم عالم روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہے گی ، راستہ ایپ،راستہ ایف ایم اورون فائیو ہیلپ لائن کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے گا۔ میچ کے دوران غالب روڈ سے سنٹر پوائنٹ مین بلیواروارڈ گلبرگ تک کا ایریا کو معمول کی ٹریفک کیلئے بند ہوگا،میچ کے دوران مسلم ٹاؤن موڑ سے کلمہ چوک تک کا انٹرسیکشن عام ٹریفک کےلئے بند ہوگا،کلب چوک سے جانب گورنر ہاوس چوک تک کا انٹر سیکشن بند ہو گا، مزنگ فیروز پور روڈ سے قصور،کینٹ جانے والی ٹریفک کو مسلم ٹاؤن موڑ سے جانب وحدت روڈبھجوایا جائےگا۔ وحدت روڈ سے برکت مارکیٹ، سینٹر پوائنٹ، فردوس مارکیٹ،ڈیفنس موڑ،والٹن روڈ بھجوایا جائیگا ، قصور سے چوبرجی جانے والی ٹریفک کو لاہور بریج سے براستہ پیکو روڈ ،والٹن روڈ متبادل راستوں پر چلایا جائیگا۔ مال روڈ،جیل روڈ سے آنے والے شائقین براستہ کینال روڈ ایف سی کالج پارکنگ میں گاڑیاں پارک کریں گے ، مزنگ، اچھرہ اور وحدت روڈ کی طرف سےآنےوالےشائقین براستہ شاہ جمال،ایف سی کالج پارکنگ میں گاڑیاں پارک کرسکتے ہیں۔ موٹروےٹھوکر نیاز بیگ،واپڈا ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، جو ہر ٹاؤن اور ٹاؤن شپ سے آنےوالوں کےلیے براستہ فیصل ٹاؤن پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلزگراؤنڈمیں پارکنگ کاانتظام ہے۔ کاہنہ،کوٹ لکھپت اورفیروزپورروڈسےآنےوالےقینچی،والٹن روڈ،کیولری،جناح فلائی اوور،فردوس مارکیٹ،حسین چوک سےلبرٹی مارکیٹ میں پارکنگ کریں گے۔ کینٹ اور گلبرگ کی ٹریفک کیلئے سن فورٹ ہوٹل کے پیچھے ایل ڈی اے پارکنگ پلازہ میں پارکنگ  کاانتظام کیا گیاہے۔ والٹن اور ڈیفنس سے آنے والے افراد براستہ کیولری، فردوس مارکیٹ، حسین چوک سے بائیں مڑکر لبرٹی مارکیٹ میں پارکنگ کریں گے۔ ظہور الٰہی روڈ،مین مارکیٹ، حالی روڈ سے آنے والے شائقین کرکٹ ایف کالج واقعہ ظہور الہٰی روڈ پارکنگ میں پارک کرسکیں گے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم کی آمد سے قبل پولیس نے بنگلہ دیشی ٹیم کی ایئر پورٹ سے ہوٹل منتقلی کی ریہرسل کی، ریہرسل کی نگرانی  سی سی پی او ذوالفقار حمید نے کی۔