Sunday, May 12, 2024

پاک بنگلہ دیش سیریز ، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

پاک بنگلہ دیش سیریز ، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
January 24, 2020
 لاہور (92 نیوز) پاک بنگلہ دیش سیریز کا آج آغاز ہو گا ۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ قذافی اسٹیڈیم میں شاہینوں اور بنگال ٹائیگرز کے درمیان تاریخی مقابلے کیلئے اسٹیج سج گیا۔ چوکوں چھکوں کی برسات کا وقت قریب پہنچتے ہی شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں بھی تیز ہونے لگی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو اپنی اپنی ٹیم کی جیت کا بھرپور یقین ہے ۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کی ہوٹل اور اسٹیڈیم کے درمیان نقل وحرکت کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ دونوں ٹیموں نے اسٹیڈیم میں الگ الگ پریکٹس کی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے کپتانوں نے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی اور تصاویر بنوائیں۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھی فوٹو سیشن میں حصہ لیا۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنا اصل چیلنج ہے۔ ہوم گراؤنڈ پر ٹیم کی قیادت کرنا بڑا اعزاز ہے۔ شعیب ملک اور محمد حفیظ کی واپسی انکی خواہش پر ہوئی ہے۔ بنگلہ دیش کے کپتان محمود اللہ نے کہا شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ سکیورٹی سے کوئی پرابلم نہیں ،پوری توجہ اپنے کھیل پر ہو گی۔ ادھر پرجوش لاہورئیے بھی میچ کے دوران دونوں ٹیموں کو اسپورٹ کرنے کیلئے تیار نظر آرہے ہیں۔ تمام ٹی ٹوئنٹی میچ دوپہر دو بجے شروع ہوا کریں گے۔ سیریز کا پہلا میچ آج، دوسرا میچ ہفتہ اور تیسرا میچ پیر کے روز کھیلا جائے گا۔