Sunday, April 28, 2024

پاک بنگلہ دیش دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل بارش کی نذر

پاک بنگلہ دیش دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل بارش کی نذر
December 6, 2021 ویب ڈیسک

ڈھاکہ (92 نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا، آج کے کھیل میں ایک بھی گیند نہ پھینکی جاسکی۔

لگاتار جاری بارش کے باعث دونوں ٹیمیں ہوٹل ہی سے نہیں نکل سکیں، پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں اب تک 2 وکٹ کے نقصان پر 188 رنز بنا رکھے ہیں۔

کپتان بابر اعظم نے 71 اور اظہر علی 52 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، اس سے پہلے عابد علی 39 اور عبداللہ شفیق 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے، گزشتہ روز بھی بارش کے باعث صرف 6 اعشاریہ 2 اوور کا کھیل ممکن ہوسکا تھا۔