Wednesday, April 24, 2024

پاک بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا

پاک بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا
December 2, 2021 ویب ڈیسک

ڈھاکہ (92 نیوز) پاک بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔

پاکستانی ٹیم چٹا گانگ سے ڈھاکا پہنچ گئی ہے۔ پاکستانی اسکواڈ میں شامل  پانچ کھلاڑیوں نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔ کپتان بابر اعظم، اظہر علی، فواد عالم، سعود شکیل اور کامران غلام نے  ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق   کی زیرنگرانی پریکٹس  کی۔

باقی تمام کھلاڑی آج ہوٹل میں جم اور پول سیشن میں شرکت کریں گے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ  4 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔