Friday, May 10, 2024

پاک بنگال ٹی 20 سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی کی مشاورت شروع

پاک بنگال ٹی 20 سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی کی مشاورت شروع
January 15, 2020
لاہور ( 92 نیوز) پاک بنگال ٹی 20 سیریز کے لئے  قومی سلیکشن کمیٹی نے مشاورت کا آغاز کردیا، بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ بنگلا دیش کیخلاف  ٹی 20 سیریز کے لیے قومی اسکواڈ ترتیب دینے کے لیے پی سی بی  کی مشاورت جاری ہے  ۔ ذیشان اشرف، حارث رؤف کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے، وکٹ کیپر کے لئے سابق کپتان سرفراز احمد اور کامران اکمل کے ناموں پر بھی غور کیا جائے گا۔ بابر اعظم ، آصف علی ،محمد عامر،شاداب خان ، کی  ٹیم میں شمولیت یقینی ہے ، فخرزمان اور حسن علی کے نام فٹنس رپورٹ کلیئر ہونے کی صورت میں زیر غور آئیں گے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کیخلاف  تین  ٹی ٹوئنٹی میچوں کی  سیریز کا آغاز 24جنوری سے ہوگا۔