Saturday, April 20, 2024

پاک بحریہ کے سربراہ کی اٹلی کے چیف آف ڈیفنس جنرل سٹاف سے ملاقات

پاک بحریہ کے سربراہ کی اٹلی کے چیف آف ڈیفنس جنرل سٹاف سے ملاقات
September 28, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) دورہ ا ٹلی کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی اٹلی کے چیف آف ڈیفنس جنرل سٹاف اور سیکرٹری ڈیفنس سے ملاقاتیں ہوئیں۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اٹلی کے سرکاری دورے پر تھے۔ دورے کے دوران نیول چیف نے اٹلی چیف آف ڈیفنس جنرل سٹاف ، جنرل کلاڈیو گرازیانو  اورسیکرٹری جنر ل ڈیفنس ،لیفٹیننٹ جنرل کارلومگراسی سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اٹلی کے چیف آف ڈیفنس جنرل اسٹاف اورسیکرٹری جنر ل ڈیفنس نے سمندر میں قانون کی بالادستی اور امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار اور خدمات کو سراہا۔ پاک بحریہ کے سربراہ اور اٹلی کے حکام نے پاکستان اور اٹلی کے مابین تربیت ، باہمی خیر سگالی دوروں اور دفاعی اشتراک کے شعبوں میں موجود تعلقات میں مزید مضبوطی اور وسعت لانے پر اتفاق کیا۔