Tuesday, April 23, 2024

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا بحرین کا دورہ

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا بحرین کا دورہ
March 16, 2021

کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بحرین کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رائل بحرین نیول فورس کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز نے سربراہ پاک بحریہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ نیول چیف کو روائتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

امیر البحر نے بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر ان چیف، کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز اور کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے علاقاٸی سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ میزبان حکام نے خطے میں بحری امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ امیرالبحر کو رائل بحرین نیول فورسز کی استعدادکار کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

بعد ازاں نیول چیف نے ڈپٹی کمانڈر یو ایس نیول فورسز سینٹرل کمانڈ سے بھی ملاقات کی اور بحری سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سربراہ پاک بحریہ کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔