Saturday, April 20, 2024

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا چینی فضائی اثاثہ جات کا دورہ

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا چینی فضائی اثاثہ جات کا دورہ
April 21, 2018
شنگھائی (92 نیوز) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شنگھائی میں چینی فضائی اثاثہ جات کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی شنگھائی نیول بیس پہنچے تو کمانڈر شنگھائی نیول بیس نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ چینی بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی بھی دی۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شنگھائی نیول بیس کے کمانڈر ریئر ایڈمرل وانگ جیانزون سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جہاز یانگ زو اور چینی فضائی اثاثہ جات کا دورہ کیا۔