Friday, April 26, 2024

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا اٹلی کا سرکاری دورہ

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا اٹلی کا سرکاری دورہ
September 27, 2018
روم (92 نیوز) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اٹلی کا سرکاری دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کی روم میں اطالوی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اٹلی کی بحریہ کے سربراہ نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا استقبال کیا۔ نیول چیف کو اطالوی بحریہ نے سلامی پیش کی۔ بحریہ امیر البحر کی اطالوی بحریہ کے سربراہ اور کمانڈر اِن چیف اٹالین نیول فلیٹ سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، بحری اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے اطالوی نیول اسٹاف کالج  میں خصوصی خطاب کیا جس میں امیر البحر نے بحرِ ہند کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بحری امن و استحکام میں پاک بحریہ کے کردار کا احاطہ کیا۔ نیول چیف کے خطاب میں اطالوی نیول افسران کی کثیر تعداد میں شرکت ہوئی۔