Thursday, March 28, 2024

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی کمانڈر متحدہ عرب امارات بحریہ سے ملاقات

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی کمانڈر متحدہ عرب امارات بحریہ سے ملاقات
April 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ابوظہبی میں کمانڈر متحدہ عرب امارات بحریہ رئیر ایڈمرل شیخ سعید بن حمدان بن محمد النحیان سے اپنے سرکاری دورے کے دوران ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی بشمول پشہ ورانہ امور پر بات جیت کی گئی۔ دونوں نیول چیفیس نے پاک بحریہ اور متحدہ عرب امارات بحریہ کے مابین باہمی اشتراک اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ دورہ دونوں ملکوں میں با لعموم اور بحری افواج میں بلخصوص باہمی تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔