Saturday, April 20, 2024

پاک بحریہ کے سر براہ کی کمانڈر کینیا نیوی سے ملاقات اور مختلف نیول یونٹس کا دورہ

پاک بحریہ کے سر براہ کی کمانڈر کینیا نیوی سے ملاقات اور مختلف نیول یونٹس کا دورہ
July 26, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کینیا کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران، نیول چیف نے کمانڈر کینیا نیوی سے ملاقات کی اور مختلف نیول یونٹس کا دورہ کیا۔ پاک بحریہ، سر براہ، کمانڈر، کینیا نیوی، ملاقات، نیول یونٹس، دورہ مٹونگوے نیول بیس آمد پر کمانڈر کینیا نیوی میجر جنرل لیوی فرینکلن مغالونے ایڈمرل ظفر محمود  عباسی کا پر تپاک استقبال کیا اور پرنسپل سٹاف آفیسرز سے متعارف کرایا۔ اس موقع پر نیول چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ کمانڈر کینیا نیوی سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مختلف شعبوں میںباہمی تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کا اظہار کیا گیا۔ نیول چیف نے خطے میں امن و استحکام کو ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول (RMSP) کے اقدام اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز(CMF) میں شمولیت کے ذریعے برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ پاک بحریہ، سر براہ، کمانڈر، کینیا نیوی، ملاقات، نیول یونٹس، دورہ کمانڈر کینیا نیوی نے بحر ہند کے خطے میں امن و استحکام بر قرار رکھنے کے سلسلے میں مختلف اقدامات کی انجام دہی میں پاک بحریہ کے عزم و کردار کو سراہا۔ بعد ازاں، ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کینیا کی بحریہ کی مختلف یونٹس بشمول کینیا نیوی ٹریننگ کالج(KNTC)، بریج سمولیٹر اور زیر تعمیر کینیا نیول ڈاکیارڈ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران نیول چیف کو مختلف شعبوں پر بریفنگز دی گئیں۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کینیا نیوی ٹریننگ کالج کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور کالج کی ٹریننگ کے معیار کو سراہا۔ نیول چیف نے کالج میں ایک پودا بھی لگایا۔ پاک بحریہ، سر براہ، کمانڈر، کینیا نیوی، ملاقات، نیول یونٹس، دورہ پاک بحریہ کے سربراہ کاکینیا کا دورہ دونوں ممالک میں بالعموم اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین بالخصوص دفاعی تعلقات میں فروغ کا باعث بنے گا۔