Thursday, April 25, 2024

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل محمد شریف کا انتقال، فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل محمد شریف کا انتقال، فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک
April 28, 2020
کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل محمد شریف انتقال کرگئے، اسلام آباد میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ تدفین کے موقع پر ایڈمرل ظفر عباسی اور دیگر افسر موجود تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل محمد شریف کو پاک بحریہ کے پہلے فور سٹار ایڈمرل ھونے کا اعزاز حاصل ھے۔ ایڈمرل محمد شریف چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے پر بھی فائز رھے۔ پوری قوم بالخصوص پاک بحریہ ایڈمرل محمد شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ نیول چیف چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان کی جانب سے ایڈمرل محمد شریف کی قبر پر پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی گئیں۔