Thursday, May 2, 2024

پاک بحریہ کے زیر اہتمام جشن گوادر کا شاندار آغاز

پاک بحریہ کے زیر اہتمام جشن گوادر کا شاندار آغاز
December 7, 2018
گوادر (92 نیوز) گوادر میں پاک بحریہ کی جانب سے گوادر کے پاکستان میں شمولیت کو 60 سال مکمل ہونے پر دو روزہ جشن گوادر کا آغاز ہو گیا۔ 8دسمبر سی پیک کے جھومر گوادر کی تاریخ کا اہم دن ہے۔ اسی دن گوادر مملکت خداداد پاکستان کا حصہ بنا۔ 8 دسمبر 1958 کو پاکستان نے سلطنت عمان سے خرید کر اس کو پاکستان کا تاریخی حصہ بنا دیا۔ اسی دن پاک بحریہ کےایڈمرل چوھدری اقبال سروری نے گوادر میں پاکستان کا پرچم لہرایا تھا۔ اس مناسبت سے پاک بحریہ نے میر عبدالغفور ٹرسٹ کے تعاون سے گوادر میں دو روزہ جشن گوادر تقریبات کا انعقاد کیا جس کے مہمان خاص گوادر میں پہلی بار سبز ہلالی پرچم لہرانے والے سابق چیف آف جوائنٹس ایڈمرل چودہری اقبال سروری ہوں گے جو کل دوبارہ پرچم کشائی کریں گے۔ جشن گوادر کے پہلے روز کشتی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں پیشکان سربندن اور گوادر  کے 20 سے زائد ماہی گیروں نے کشتی ریس میں حصہ لیا ۔ گوادر جشن کے موقع پر گوادر میں رش اور میلے کا سماء رہا۔ جشن گوادر کے مناسبت سے شام کو بابا بزنجو اسٹیڈیم میں پاک بحریہ اور گوادر یوتھ کمبائنڈ کے درمیان دوستانہ میچ کا بھی انعقاد کیا گیا جس کو دیکھنے کیلئے پورا شہر اُمنڈ آیا۔