Thursday, March 28, 2024

پاک بحریہ کے دو جہازوں کا گھانا بندرگاہ تاکورادی کا دورہ

پاک بحریہ کے دو جہازوں کا گھانا بندرگاہ تاکورادی کا دورہ
December 3, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ کے 2 جہازوں پی این ایس اصلت اورمعاون نے افریقہ میں گھانا کی بندرگاہ تاکورادی کا دورہ کیا ، پاکستانی مشن کمانڈر نے میزبان بحریہ اور سول حکام سے اہم ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف کو خصوصی طور پراجاگر کیا۔ بندرگاہ میں قیام کے دوران پاک بحریہ  نے جذبہ خیرسگالی کے تحت گھانا میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں2600 سے زائد افراد کو علاج ، آپریشنز اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ [caption id="attachment_254704" align="alignnone" width="500"] پاک بحریہ کے دو جہازوں کا گھانا بندرگاہ تاکورادی کا دورہ ‏[/caption] گھانا کے عوام نے پاک بحریہ  کے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو بڑے پیمانے پر سراہا اور پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ، مشن کمانڈر نے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ [caption id="attachment_254707" align="alignnone" width="500"]پاک بحریہ ‏ گھانا بندرگاہ ‏ تاکورادی ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز پی این ایس ‏ پی این ایس اصلت ‏ معاون ‏ پاک بحریہ کے دو جہازوں کا گھانا بندرگاہ تاکورادی کا دورہ ‏[/caption] ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کا مقصد پاکستان کے مثبت امیج کا فروغ اور دوطرفہ بحری تعاون کا مزید استحکام اور انسانی ہمدردی کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔