Friday, April 19, 2024

پاک بحریہ کے جہازوں کا کویت کا خیر سگالی دورہ

پاک بحریہ کے جہازوں کا کویت کا خیر سگالی دورہ
December 31, 2018
کراچی ( 92 نیوز) پاک بحریہ کے جہاز خیر سگالی دورہ پر کویتی بندرگاہ پہنچ گئے ، نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر اور میری ٹائم سکیورٹی  ایجنسی کے جہاز ژوب  کویتی بندرگاہ پر لنگرانداز ہوئے ۔ پاکستانی وفد نے کویتی نیول بیس اور کویتی جہاز مسکان کا دورہ کیا،مشن کمانڈر کموڈور محمد سلیم اور جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرز نے ڈپٹی چیف آف کویتی نیول فوروسز اور دیگر عسکری حکام سے ملاقاتیں کی ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیا کیا گیا ۔ پاکستانی وفد نے کویتی نیول بیس اورکویتی جہاز مسکان کا دورہ بھی کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  دورےکے آخر میں دونوں ممالک کے جہازوں نےمشترکہ مشقوں میں حصہ لیا جس کا مقصد  مختلف مہارتوں اور باہمی حربی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔