Friday, April 26, 2024

پاک بحریہ کے جہاز کا پانچویں دو طرفہ مشق میں شرکت کیلئے ترکی کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز کا پانچویں دو طرفہ مشق میں شرکت کیلئے ترکی کا دورہ
November 11, 2020
کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ کے جہاز نے مشق ماوی بلینا اور پانچویں دو طرفہ مشق میں شرکت کیلئے ترکی کا دورہ کیا۔ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے بشمول ہیلی کاپٹر کے ترکی کی بندرگاہ اکساز کا دورہ کیا اور مشق (MAVI BALINA-2020)، پاک بحریہ اور ترک بحریہ کی پانچویں دوطرفہ مشق (TURGUTREIS) اور ترک بحریہ کے ساتھ مشترکہ گشت میں شرکت کی۔ اکساز بندرگاہ آمد پر ترک بحریہ کے حکام نے پی این ایس ذوالفقار کا پرتپاک استقبال کیا جو دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ پاک بحریہ ، جہاز ، پانچویں ، دو طرفہ مشق ، شرکت ، ترکی ماوی بلینا 2020 ایک کثیر الجہتی بحری مشق ہے جس میں بلغاریہ، اٹلی، سپین، رومانیہ اور امریکہ کے بحری اور ہوائی جہازوں نے بھی شرکت کی۔ مشق کا مقصد اس میں شریک بحری افواج کے مابین تجربات کا تبادلہ اور آپریشنز کی باہمی استعداد کار کو مزید فروغ دینا ہے۔ یہ مشق زمینی، سمندری اور تجزیاتی/ اختتامی تین مراحل پر مشتمل تھی جس کے دوران COVID-19 سے متعلقہ قواعد و ضوابط کا خصوصی خیال رکھا گیا۔ اکساز میں قیام کے دوران پی این ایس ذوالفقار کے کمانڈنگ آفیسر نے سینیئر نیول حکام بشمولRear Admiral I. Kurtulus Sevinc   اور فلیگ آفیسر کمانڈنگ اکساز نیول بیس سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران کمانڈنگ آفیسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ترک عوام بالخصوص ترک بحریہ کیلئے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔ کمانڈنگ آفیسر نے ازمیر کے زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کشمیر پر بھارتی افواج کے غیر قانونی قبضے پر روشنی ڈالی اور جہاز کے بندرگاہ پر قیام کے دوران تعاون پر ترک بحریہ اور اکساز بندرگاہ کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔ پاک بحریہ ، جہاز ، پانچویں ، دو طرفہ مشق ، شرکت ، ترکی پاک بحریہ کے تمام پیشہ وارانہ شعبوں میں ترک بحریہ کے ساتھ برادرانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ پی این ایس ذوالفقار کی حالیہ مشق میں شرکت دوستانہ تعلقات کے فروغ کیلئے حکومت پاکستان کی پالیسیوں کی مظہر ہے۔